رسائی کے لنکس

ڈونالڈ ٹرمپ کا 2016ء کی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان


واشنگٹن کے موجودہ سیاستدانوں کو ’احمق‘ اور ’شکست خوردہ‘ قرار دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’نام نہاد امریکی خواب باقی نہیں رہا‘۔۔۔۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی، دفاع اور امیگریشن کے شعبوں میں سخت رویے کے حامل ہوں گے

ریپبلیکن پارٹی کا ایک اور امیدوار سنہ 2016 کی صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ جائیداد کی خرید و فروخت سے وابستہ، ارب پتی ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ اعلان منگل کے روز نیویارک سٹی کی فلک بوس عمارت سے کیا۔
واشنگٹن کے موجودہ سیاستدانوں کو ’احمق‘ اور ’شکست خوردہ‘ قرار دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’نام نہاد امریکی خواب باقی نہیں رہا‘۔

بقول اُن کے، ’لیکن اگر مجھے صدر منتخب کیا جاتا ہے تو میں حالات کو بہتر سے بہتر اور امریکہ کو مضبوط تر کروں گا، اور امریکہ ایک بار پھرصحیح معنوں میں عظیم بن جائے گا‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ اپنی کاروباری مہارت کے باعث وہ بیرون ملک سے روزگار کے امریکی مواقع واپس لائیں گے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی، دفاع اور امیگریشن کے شعبوں میں سخت رویے کے حامل ہوں گے۔

تجزیہ کار ٹرمپ کے امیدوار بننے کے امکان کو نہ ہونے کے برابر قرار دیتے ہیں۔


بنیادی طور پر اُنھیں ٹیلی ویژن کے پروگرام ’دِی اپرنٹس‘ کے میزبان ہونے کے باعث شہرت ملی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک، وہ اس بات پر مصر تھے کہ صدر براک اوباما کا پیدائش کا امریکی سرٹیفیکٹ جعلی ہے۔ تاہم، ٹرمپ کا نام دولت مند کے طور پر شہرہ پا چکا ہے اور مزاح نگاروں کا موضوع گفتگو رہتا آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG