رسائی کے لنکس

حقیقی خوبصورتی کے احساس کی اشتہاری مہم


ڈوو کا کہنا ہے کہ ان کی مہم کا مقصد تمام خواتین میں چھپی ہوئی قدرتی خوبصورتی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور خود اعتماد تصور کرنے کے لیے متاثر کرنا ہے

ذاتی نگہداشت کی مصنوعات بنانے والی بین الاقوامی برانڈ 'ڈوو' نےحقیقی خوبصورتی کے احساس کو فروغ دینے کے لیےدنیا بھر میں نئی مارکیٹنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے طاقتور پیغام کے ساتھ برانڈ کی طرف سے گذشتہ روز ایک ویڈیو مختصر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔

ڈوو کا کہنا ہے کہ ان کی مہم کا مقصد تمام خواتین میں چھپی ہوئی قدرتی خوبصورتی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور خود اعتماد تصورکرنے کے لیے متاثر کرنا ہے۔

تازہ ترین بین الاقوامی اشتہاری مہم کے ایک حصے کے طور پر برانڈ کی طرف سے خوبصورتی کے احساس کے بارے میں رائے جاننے کے لیے دنیا کے پانچ مختلف شہروں لندن، سان فرانسسکو، شنگھائی، ساؤپاولو اور دہلی کے شاپنگ سینٹرز کے داخلی دروازوں پر'خوبصورت' اور'اوسط' کے لیبل چسپاں کئے اور نتائج کو فلمبند کیا۔

نئی اشتہاری مہم 'چوز بیوٹی فل' کی مختصر ویڈیو میں غیر متوقع طور پر خواتین نے 'اوسط' لیبل کے دروازے سے گزرنا منتخب کیا، اس کے باوجود کہ لوگوں نے ان کی غیر معمولی خوبصورتی کو نوٹس بھی کیا۔

ڈوو کا کہنا ہے کہ خوبصورت محسوس کرنا عورت کا ذاتی اختیار ہے۔ لیکن اس تجربے نے ثابت کیا کہ بہت سی خواتین نےخود کو دوسروں کی نظروں سے پرکھتے ہوئے اپنے لیے اوسط کے دروازے کا انتخاب کیا یا پھر عدم اعتمادی کی وجہ سے انھوں نے ایسا کیا تھا۔

علاوہ ازیں، ویڈیو سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اشتہاری مہم میں حصہ لینے والی خواتین کی اکثریت نےخاص طور پر تنہا خاتون نے اوسط دروازے سے گزرنا پسند کیا۔

ایک خاتون نے کہا کہ خوبصورتی ان کے لیے، پہنچ سے باہر کی چیز ہے۔

اس تجربے میں دلچسپ بات یہ تھی کہ جب خواتین گروپ کی صورت میں انتخاب کر رہی تھیں تو ایک دوسرے کو خوبصورت لیبل والے دروازے کا انتخاب کرنے پر زور دے رہی تھیں۔

ایک لڑکی نے کہا کہ اس نے اپنے لیےخوبصورت لیبل کے دروازے کو اس لیے منتخب کیا کیونکہ اسے ہر روز اوسط کے دروازے سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ ایک دوسری خاتون نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک فاتح کا سا احساس ہے لیکن خوبصورتی کے دروازے سے گزرنا ایسا ہے کہ جیسے آپ دنیا کو یہ بتائیں کہ میں خود کو خوبصورت سمجھتی ہوں۔

ایک اور لڑکی نے بتایا کہ اوسط کے دروازے سے گزرنے کے بعد وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی ہے کیونکہ ایسا کسی دوسرے نے نہیں کیا تھا بلکہ میں نےاپنے لیےخود 'اوسط' کا انتخاب کیا تھا۔

اس مہم میں ماہرین نے دنیا بھر سے 6,400 خواتین کا انٹرویو لیا اور ان سے خوبصورتی کے معیار کے بارے میں سوال کیا۔

94فیصد خواتین نے کہا کہ وہ خود کو خوبصورت محسوس نہیں کرتی ہیں لیکن 80 فیصد نے اس خیال سے اتفاق کیا کہ ہر خاتون کے اندر کچھ نا کچھ خوبصورت چھپا ہوتا ہے۔

برانڈ کے گلوبل ڈائریکٹر وکٹوریہ نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین اس احساس کو گلے لگانا چاہتی ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کرتی ہیں۔

برانڈ اور ٹریڈ مارک ڈوو نے اس خیال کو پہلی بار 2004 میں پیش کیا، جس میں اشتہارات، ویڈیو ورک شاپس، کتاب کی شاعت اور ڈراموں کی تخلیق شامل ہے۔

ٹریڈ مارک اور برانڈ کے مطابق اس مہم کا مشن ہے کہ ایک ایسی دنیا تخلیق کرنا جہاں خوبصورتی اعتماد کا نام ہو۔

ڈوو 2013 میں رئیل بیوٹی اسکیچز کے نام سے ویڈیو ریلیز کی تھی، جبکہ اسی برس ورلڈ ایسوسی ایشن گرل گائڈ اور گرل اسکاوٹس کے تعاون سے خواتین کے لیے ایک مہم شروع کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG