رسائی کے لنکس

چین میں لینڈ سلائڈنگ، درجنوں افراد ہلاک و لاپتہ


لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں صوبہ یونن کا ایک پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔

چین کے جنوبی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں حکام کے مطابق اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام اور سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں صوبہ یونن کا ایک پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔

امدادی اہلکار اب تک ملبے سے 18 لاشیں نکال چکے ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ژنہوا' کے مطابق اب بھی درجنوں افراد مٹی کے تودے تلے دبے ہیں۔

تاحال لینڈ سلائڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن ماضی میں اس علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG