رسائی کے لنکس

بھارت: بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ہوئیں۔

بھارتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام اور مشرقی ریاست بہار میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق آسام میں 26 افراد ہلاک ہوئے جہاں ریاست کے کئی اضلاع میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ ٹیلی فون تاروں کے کمبھے بھی گر گئے۔

نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار کے دس اضلاع میں مکانوں کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری اداروں کی طرف سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ لوگوں کو عارضی رہائش اور خوراک فراہم کرنے کے لیے تین سو پچاس سے زائد کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ہر سال جون سے ستمبر تک جاری رہنے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی شدید طور پر متاثر ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG