رسائی کے لنکس

پاکستان میں ایک اور ڈرون حملہ، پانچ ہلاک


پاکستان میں ایک اور ڈرون حملہ، پانچ ہلاک
پاکستان میں ایک اور ڈرون حملہ، پانچ ہلاک

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستا نی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق جمعہ کی رات امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتّہ خیل میں ایک کمپاؤنڈ پر میزائل داغے جن میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

نشانہ بنایا جانے والا علاقہ پاکستانی طالبان اور القاعدہ سے منسلک دیگر دہشت گرد گروہوں کا مضبوط مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں امریکی میزائل حملوں میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں بغیر پائلٹ کے امریکی طیاروں نے علاقے میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی 21 کاروائیاں کیں جو کسی بھی ایک مہینے میں کیے جانے والے حملوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پاکستان امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں قومی خودمختاری کے منافی قرار دیتا آیا ہے۔

ادھر پاکستان کے راستے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کو فراہم کی جانے والی رسد کی سپلائی جمعہ کو بھی بحال نہ ہوسکی۔ گزشتہ ہفتے نیٹو ہیلی کاپٹرز کی جانب سے پاکستان کی ایک سرحدی چوکی پہ کی جانے والی شیلنگ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے طورخم بارڈر کے ذریعے نیٹو کو رسد کی فراہمی بند کردی تھی۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی جانب سے واقعے کی باقاعدہ معافی مانگے جانے کے باوجود پاکستان نے تاحال سپلائی بحال نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG