رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں بے پائلٹ طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک


شمالی وزیرستان میں بے پائلٹ طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک
شمالی وزیرستان میں بے پائلٹ طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک

حقّانی نیٹ ورک کو مضبوط گڑھ اورالقاعدہ کے جنگجوؤں کا ایک محفوظ ٹھکانہ خیال کیا جاتا ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشتبہ طورپر امریکہ کے کسی بے پائلٹ طیارے یا ڈرون نے ملک کے قبائلی علاقے، شمالی وزیرستان میں ایک میزائیل فائر کرکے کم سے کم دو افراد کو ہلاک کردیا۔ اس علاقے میں طالبان کا بہت زیادہ اثرو نفوذ ہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ میزائیل کا ہدف علاقے کے سب سے بڑے شہر میران شاہ کے قریب ایک گھر تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کے ہلاک ہونے والے جنگجو تھے یا عام شہری۔

شمالی وزیرستان کو افغانستان میں حقّانی نیٹ ورک کا ایک مضبوط گڑھ اورالقاعدہ کے جنگجوؤں کا ایک محفوظ ٹھکانہ خیال کیا جاتا ہے۔ حقانی گروپ طالبان کا اتحادی ہے۔

یہ علاقہ افغانستان کے صوبہ خوست سے مِلا ہوا ہے، جہاں پچھلے ہفتے کسی خود کُش حملہ آور نے ایک ایسے فوجی اڈے میں جاکر سی آئى اے کے سات افسروں کو ہلاک کردیا تھا، جہاں باور کیا جاتا ہے کہ سی آئى اے کے ایجنٹ سرحدی علاقے میں بے پائلٹ طیاروں کے حملوں کو مربوط کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG