رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ، چار ہلاک


اطلاعات کے مطابق، میزائل درگاہ منڈی کے مقام پر گِرے، جو شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے اہم قصبے سے چھ میل دور مغرب میں واقع ہے، جسے القاعدہ سے منسلک حقانی نیٹ ورک کا مضبوط گڑہ خیال کیا جاتا ہے

بدھ کے روز شمالی وزیرستان کے میرانشاہ علاقے میں تبی کے مقام پر مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ نے پاکستانی اہل کاروں کے حوالے سے بتایا ہے بدھ کو شدت پسندوں کے مضبوط ٹھکانے، شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ہونے والے اس ڈرون حملے کے بعد یوں لگتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے رکے ہوئے میزائل حملے پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی سے متعلق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ اس سال کا پہلا ڈرون حملہ تھا۔

اطلاعات کے مطابق، میزائل حملے کا نشانہ ازبک دہشت گرد تھے، اور ہلاک ہونے والے چار میں سے دو ازبک شدت پسند تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یا رپورٹس کے مطابق، امریکی ڈرون طیارے نے میزان شاہ کے علاقے تبی کے ایک گھر پر دو میزائل داغے۔

چھ ماہ بعد، یہ اس سال کا پہلا ڈرون حملہ بتایا جاتا ہے۔

’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے اس ڈرون حملے میں ’کم از کم چھ شدت پسند ہلاک ہوئے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حالیہ حملےکے بعد پاکستان پر سخت رد عمل کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا۔

’ایجنسی فرانس پریس‘ نے بتایا ہے کہ بدھ کے ڈرون حملے میں شمالی وزیرستان میں درگاہ منڈی گاؤں میں ایک موٹرگاڑی اور ایک احاطے کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر کے مطابق، ’درگاہ منڈی شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے اہم قصبے سے چھ میل دور مغرب میں واقع ہے، جسے القاعدہ سے منسلک حقانی نیٹ ورک کا مضبوط گڑہ خیال کیا جاتا ہے‘۔
XS
SM
MD
LG