رسائی کے لنکس

منشیات کی اسمگلنگ: امریکہ میں تفتیش کے دوران تقریباً 700گرفتاریاں


منشیات کی اسمگلنگ: امریکہ میں تفتیش کے دوران تقریباً 700گرفتاریاں
منشیات کی اسمگلنگ: امریکہ میں تفتیش کے دوران تقریباً 700گرفتاریاں

امریکہ کے امیگریشن اور کسٹمز کےنفاذ سےمتعلق اہل کاروں کا کہنا ہے کہ دسمبر سے لے کر اب تک منشیات سےوابستہ678ٹولے اور اُن کےساتھی گرفتار ہوچکے ہیں، جسے2005ء سے لے کر اب تک پکڑا جانےوالاسب سےبڑا جرائم پیشہ جتھا قراردیا گیا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جان مورٹن نےمنگل کو کہا کہ ’پراجیکٹ سدرن ٹیمپسٹ‘ نامی اِس کارروائی میں اُن ٹولوں پر ہاتھ ڈالے گئے ہیں جِن کا واسطہ منشیات کی اسمگلنگ کی تنظیموں کے ساتھ تھا۔ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہل کاروں نے امریکہ کے 168شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے133مختلف ٹولوں کےارکان اورساتھیوں کوگرفتار کیا۔

حراست میں لیےجانے والوں میں سے آدھے سے زیادہ افراد غیر ملکی شہری ہیں۔ اِن مشتبہ لوگوں کا تعلق جنوب اور وسطی امریکہ، ایشیا، افریقہ اور کیربین کے 24ممالک سےہے۔

علاوہ ازیں، محکمے نے بتایا ہے کہ اُن کے ایجنٹوں نے173قانون کا نفاذ کرنے والی وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے 13ٹولوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو پکڑا ہے جو میکسیکو کی منشیات کی اسمگلنگ کی تنظیموں سے منسلک تھے۔
تقریباً 450مشتبہ افراد کو جرائم کے زمرے میں آنے والے قوانین کے تحت پکڑا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 2005ء اور اِس سال جنوری کے دوران اہل کاروں نے 20000ٹولوں کے ارکان اور ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG