رسائی کے لنکس

اِن میں سے ایک مفرور مجرم، جن کا نام گریگری سوارن ہے، اُنھیں 14 نومبر، 2014ء کو تھائی لینڈ سے لوس انجلیس انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر گرفتار کیا گیا

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ ’ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس (ڈی ایس ایس)‘ نے ایک مفرور مجرم کو پکڑ لیا ہے، جو کئی سنگین جرائم اور وارداتوں مین ملوث ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، محکمہٴخارجہ نے بتایا ہے کہ ایک اور روپوش بھگوڑے پر ایک کم سن بچے کے خلاف جسمانی تشدد کا الزام ہے؛ جب کہ ایک اور مفرور مجرم پر دہشت گردی کی دھمکیاں دینے کے الزام ہے۔

تینوں روپوش ’ڈی ایس ایس‘ کی ویب سائٹ پر ’بدنام ترین اشہاری مجرم‘ کے زمرے میں شامل ہیں، جو پاسپورٹ اور ویزا کی دھوکہ دہی میں بھی ملوث رہے ہیں، جو وفاقی جرائم مین شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا سے بچنے کے لیے، تینوں روپوش مجرم فریب پر مبنی شناخت ظاہر کرکے مزید خوفناک جرم سرزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اِن میں سے حال ہی میں پکڑے گئے ایک اشتہاری کا نام گریگری سوارن ہے، جنھیں 14 نومبر، 2014ء کو تھائی لینڈ سے لوس انجلیس انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر گرفتار کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG