رسائی کے لنکس

دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

’ٹارچ‘ نامی عمارت 1105 فٹ بلند ہے اور اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اس کی پچاسویں منزل پر آگ بھڑکی اور ڈیڑھ گھنٹے میں ساٹھویں منزل تک پہنچ گئی۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک میں آتشزدگی کے باعث سینکڑوں افراد کو امدادی کارروائیوں کے بعد عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

فوری طور پر کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دبئی کے علاقے مرینا میں جس رہائشی عمارت میں آگ بھڑکی اُس کا نام ’ٹارچ‘ ہے اور 79 منزلہ اس عمارت کا افتتاح 2011 میں ہوا تھا۔

’ٹارچ‘ نامی عمارت 1105 فٹ بلند ہے اور اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اس کی پچاسویں منزل پر آگ بھڑکی اور ڈیڑھ گھنٹے میں ساٹھویں منزل تک پہنچ گئی۔

آگ کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ تیز ہوا بھی بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہر طرف دھوئیں کے بادل تھے اور ملبہ و راکھ اُڑ رہی تھی۔

قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد اپنی بالکونیوں میں کھڑے یہ مناظر دیکھ رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے بعد ہر طرف اضطراب تھا۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، لیکن آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

بظاہر یہ لگتا ہے کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والی عمارت کے باہر کی جانب ’اپارٹمنٹس‘ میں آگ بھڑکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں دبئی میں 34 منزلہ عمارت ’’تمویل ٹاور‘‘ میں بھی آتشزدگی کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سلگھتی ہوئی ایک سگریٹ بنی، تاہم اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن سینکڑوں افراد متاثر ضرور ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG