رسائی کے لنکس

دبئی:پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ میچ


Navijač Obale Slonovače na Kupu Afričkih nacija (AFCON) u Južnoj Africi.
Navijač Obale Slonovače na Kupu Afričkih nacija (AFCON) u Južnoj Africi.

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرپاکستان نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے اسکور380کے جواب میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 144رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 60اور توفیق عمر 42رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ہفتے کو جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کے اسکور 311رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا ۔ لیکن اس کے باقی کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 69رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 380رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل اورعبدالرحمن نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

XS
SM
MD
LG