رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،ٹیسٹ میچ ڈرا


پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،ٹیسٹ میچ ڈرا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،ٹیسٹ میچ ڈرا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ کرکٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

منگل کو میچ کے آخری دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے مخالف ٹیم کے 451رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 343رنز بنائے۔ یونس خان نے 131اور مصباح الحق نے 76رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یونس خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 380رنزبنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 248رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز318رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 451رنز کا ہدف دیا تھا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG