رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے جانسن سال کے بہترین کرکٹر


تینتیس سالہ جانسن نے یہ اعزاز 2009ء کے بعد دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے یہ اعزاز 2006ء اور 2007 میں حاصل کیا تھا۔

دبئی میں جمعہ کو انٹرنیشینل کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی نے آئی سی سی ایوارڈز 2014ء کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے مچل جانسن کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی اور سال کا بہترین کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

تینتیس سالہ جانسن نے یہ اعزاز 2009ء کے بعد دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے یہ اعزاز 2006ء اور 2007ء میں حاصل کیا تھا۔

اگست 2013ء اور ستمبر 2014ء کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز کرکٹ سیریز میں جانسن نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس سے انگلینڈ کو پانچ صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ جنوبی افریقہ کو بھی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی تھی۔ اس سیریز میں جانسن نے 15.23 اوسط کے ساتھ 59 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

آئی سی سی کو دیے گئے بیان میں جانسن کا کہنا تھا کہ ’’یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملا اور میں نے اسے خوب نبھایا۔‘‘

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا جب کہ انگلینڈ کے گیری بیلینس نے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

خواتین کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ انگلینڈ کی سارہ ٹیلر کے حصے میں آیا۔

مسلسل دوسری بار ’ایمپائر آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ بورو جیتنے میں کامیاب رہے۔

XS
SM
MD
LG