رسائی کے لنکس

پاکستانی کے قتل پر 17بھارتیوں کو سزائے موت


پاکستانی کے قتل پر 17بھارتیوں کو سزائے موت
پاکستانی کے قتل پر 17بھارتیوں کو سزائے موت

شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے شراب کی غیر قانونی تجارت کے تناظر میں ایک پاکستانی کے قتل پر 17بھارتیوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

مقامی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ مجرمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد جاری کیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ انھوں نے چاکو مار کریہ قتل کیا۔متحدہ عرب امارات میں کسی بھی مقدمے میں اتنی بڑی تعداد میں افراد کو ایک ساتھ سزائے موت دیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

شارجہ میں شراب پینا،رکھنا یا اس کی تجارت کرنا مکمل طور پر ممنوع ہے جب کہ اس کے پڑوسی ریاست دبئی میں اس ضمن میں قوائد و ضوابط نسبتاً نرم ہیں۔

اخبار کے مطابق حملے میں زندہ بچ جانے والے تین پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 50افراد نے ان پر چھریوں سے حملہ کیا تھا۔ سزا پانے والے ان مجرمان کی عمریں 17سے 30سال کے درمیان ہیں اورانھوں نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ حملے کا محرک شراب کے کاروبار سے متعلق آپس کا تنازع تھا۔

باقی ملزمان کو شواہد کی کمی کی بنا پر رہا کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG