رسائی کے لنکس

نجم سیٹھی کی بطور صدر نامزدگی: آئی سی سی بورڈ


نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
نجم سیٹھی (فائل فوٹو)

نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت یکم جولائی 2015ء کو سنبھالیں گے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے مصطفیٰ کمال اس عہدے پر فائز ہیں۔

پیر کو دبئی میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو کونسل کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت یکم جولائی 2015ء کو سنبھالیں گے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے مصطفیٰ کمال اس عہدے پر فائز ہیں۔

بطور صدر وہ ایک سال تک اس عہدے کے فرائض انجام دیں گے۔

نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں لیکن سابق چیئرمین ذکا اشرف کے ساتھ اس عہدے کے لیے تنازع اور اس پر عدالتی کارروائیوں کی وجہ سے انھیں تین بار یہ منصب چھوڑنا پڑا۔

ان دنوں نجم سیٹھی پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں جب کہ بورڈ کی سربراہی شہریار خان کے پاس ہے۔

آئی سی سی کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کے بعد صدر کا عہدہ اب ایک رسمی منصب ہے۔

XS
SM
MD
LG