رسائی کے لنکس

حماس کمانڈر کے قتل میں موساد کے خلاف ثبوت بڑھتے جا رہے ہیں: دبئی پولیس


دبئی کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس بات کے نئے ثبوت ملے ہیں کہ گذشتہ ہفتے حماس کے رہنما کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی الموساد ملوث ہے۔

دبئی کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ان گیارہ مشتبہ افراد کی طرف سے کی جانی والی کریڈٹ کارڈوں کی ادائیگیوں اور فون کالز کا سراغ لگایا ہے جو جعلی یورپی پاسپورٹوں اور چوری شدہ شناختیں استعمال کر کے دبئی میں داخل ہوئے تھے۔

ان مشتبہ افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں حماس کے رہنما محمود المبحوح کو قتل کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG