رسائی کے لنکس

پہلا ٹی 20: پاکستان اورجنوبی افریقہ مد ِمقابل


فائل
فائل

دو ٹوینٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈربن میں کھیلا جارہا ہے، جس میں پاکستان ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم، جو اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے، جمعے کو جنوبی افریقہ کے خلاف 20 اوورز کا میچ کھیلے گی۔

دو ٹوینٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے اور محمد حفیظ پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2007ء کے بعد کُل چھ بیس اوورز کے میچ کھیلے گئے ہیں، جِن میں سے دونوں نے تین-تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دونوں کے درمیان آخری میچ 2012ء کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے موقع پر کھیلا گیا تھا جو پاکستان نے دو وکٹ سے جیتا تھا۔

ٹیم میں شاہد آفریدی اور اکمل برادران کی شمولیت کے بعد مبصرین بہتر نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔

قبل ازیں، جنوبی افریقہ نےتین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف ’کلین سویپ‘ کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG