رسائی کے لنکس

امریکہ سے ایمسٹرڈم پرواز کرنے والے دو افرادگرفتار


امریکی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ دو یمنی نژاد افراد کو ایمسٹرڈم میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہاں کی پولیس کو چوکنا کیا گیا تھا کہ دونوں کے سامان میں کچھ مشکوک چیزیں ہیں۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو اتوار کی رات حراست میں لیا گیا جب وہ یونائٹیڈ ایئرلائن کے ذریعے ایمسٹرڈیم پہنچے۔

اُن کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ڈنمارک کی پولیس کو پتا چلا کہ اِن میں سے ایک شخص کے سامان میں بغیر ڈاکٹر کی تشخیص کردہ عام دوکان سے خریدی گئی معدے کی تیزابیت دور کرنے والی دوا کی بوتل کے ساتھ سیل فون بندھا ہوا ہے۔ مزید سیل فون کے ساتھ بندھی ہوئی متعدد گھڑیاں بھی سامان میں شامل تھیں۔

‘اے بی سی نیوز’ نے پیر کو خبر دی ہےکہ إِن افراد پر‘ دہشت گرد حملے کی تیاری کرنے’ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے الزام کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دونوں کی شناخت احمد محمد نصر الصوفی اور ہزمام المصری کے طور پر کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG