رسائی کے لنکس

مریخ پر آبادکاری کےخواہشمند درخواست دیں


Late spring on Mars
Late spring on Mars

امیدواروں کا سائنس کی ڈگری، فلائینگ کا تجربہ یا پھر فوجی تربیت کا حامل ہونا ضروری نہیں: ڈینمارک میں قائم ’مارس-ون ‘ منتظمین کا اعلان

ایسے میں جب خلا میں مسافر پرواز روانہ کیے جانے کے ابتدائی دن ہیں، اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ راکٹ کی طاقت سے چلنے والے جہازوں میں ایسے افراد کو سوار کیا جائے جو جراٴت مند ہوں۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ، ایسے لوگ جو اپنی باقی زندگی مریخ سیارے پر گزارنے کے لیے تیار ہوں۔

ڈینمارک میں قائم ’مارس- ون‘ جس کے تحت 2023ء میں مریخ پر پہلی انسانی کالونی آباد کرنے کا منصوبہ ہے، اُس میں ایسے افراد کی تلاش ہے جو وہاں بسنے کے خواہشمند ہوں۔

مارس -ون کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ امیدوار سائنس کی ڈگری، فلائینگ کا تجربہ یا پھر فوجی تربیت رکھتے ہوں۔

بس یہ لازم ہے کہ وہ کم از کم 18برس کے ہوں، اچھی دماغی اور جسمانی صحت کے مالک ہوں اور یہ کہ آٹھ سالہ ٹریننگ کے خواہشمند ہوں۔

مارس-ون کا کہنا ہے کہ وہ ایسے چار امیدواروں کا انتخاب کرنے والے ہیں، جو اُس کے بقول، انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ریلٹی سیریز میں کام کریں گے، جو خلا میں جانے کے آغاز سے لے کر مریخ پر اترنے تک کے پورے مشن کی مماثلت رکھنے والی تربیت حاصل کریں۔
XS
SM
MD
LG