رسائی کے لنکس

شمسی توانائی سے چلنے والی کاروں کی دوڑ میں ہالینڈ کی ٹیم فاتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمسی توانائی سے چلنے والی برقی کاروں کے دنیا میں سب سے بڑے مقابلے میں ٹوئنٹے کی کار ’ریڈ ون‘ نؤون کی کار ’نؤون 8‘ سے تین منٹ 35 سیکنڈ بعد اختتامی لائن عبور کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

ہالینڈ کی ٹیم نؤون نے جمعرات کو آسٹریلیا میں ڈارون سے ایڈیلیڈ تک شمسی توانائی سے چلنے والی کاروں کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

’ورلڈ سولر چیلنج‘ کار ریس میں اس ٹیم نے اپنی حریف ڈچ ٹیم ٹوئنٹے کی ’ریڈ ون‘ کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی مرتبہ اس دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تین ہزار کلومیٹر طویل یہ دوڑ چار دن میں مکمل ہوئی۔

شمسی توانائی سے چلنے والی برقی کاروں کے دنیا میں سب سے بڑے مقابلے میں ٹوئنٹے کی کار ’ریڈ ون‘ نؤون کی کار ’نؤون 8‘ سے تین منٹ 35 سیکنڈ بعد اختتامی لائن عبور کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ںؤون کی کار ’ںؤون 8‘ نے چارجنگ ختم ہونے اور آخری دن بادلوں کے باوجود یہ دوڑ جیتی کیونکہ اسے اپنی بیٹری ری چارج کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

دونوں ٹیموں نے اپنی کامیابی کا جشن ایڈیلیڈ کے وکٹوریہ سکوائر میں ایک فوارے کے تالاب میں ڈبکی لگا کر منایا۔

جاپان کی ٹیم ’ٹوکائی‘ نے یونیورسٹی آف مشی گن کی ٹیم کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مشی گن کی ٹیم چوتھے جبکہ بیلجیم کی ٹیم ’پنچ پاورٹرین‘ پانچویں نمبر پر رہی۔

یہ دوڑ پانچ روز قبل شروع ہوئی تھی اور اس میں 25 ممالک سے 42 کاروں نے حصہ لیا۔

ہر دو سال بعد ہونے والے اس مقابلے کا آغاز 1987 میں ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG