رسائی کے لنکس

ایمسٹرڈیم، دہشت گردی کی شبے میں گرفتار 2 یمنی رہا

  • ب

ان افراد کو امریکا کی درخواست پر ڈچ حکام نے دہشت گردی کی غرض سے ممنوعہ چیزوں کو لے کر سفر کرنے کی سازش کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ احمد محمد نصر الصوفی اور حاضم المروصی کوثبوت نہ ہونے کے سبب الزام سے بری کردیا گیا۔

نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں یمن سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ دہشت گردوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ یہ دونوں افراد پیر کو شکاگو سے یونائٹیڈ ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے ایمسٹرڈیم پہنچے تھے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سے کچھ ممنوعہ چیزیں ملی تھیں جن میں ایک بوتل سے بندھا سیل فون ، کچھ موبائل فونز ، بوکس کٹر اور ایک چھری شامل تھی۔ ان چیزوں کی برآمدگی کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ان افراد کو امریکا کی درخواست پر ڈچ حکام نے دہشت گردی کی غرض سے ممنوعہ چیزوں کو لے کر سفر کرنے کی سازش کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ احمد محمد نصر الصوفی اور حاضم المروصی کوثبوت نہ ہونے کے سبب الزام سے بری کردیا گیا۔

ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ا فراد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

دونوں افراد نے آخری منٹوں میں شکاگو سے ایمسٹرڈیم جانے کا منصوبہ بنایا تھاتاہم ان دونوں کاسامان واشنگٹن جانے والی فلائٹ پرہی موجود تھا ۔ انہیں پہلے واشنگٹن ہی جانا تھا تاہم آخری منٹوں میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور دونوں ایمسٹرڈیم جانے والی پرواز میں سوار ہوگئے۔ تاہم دونوں افراد میں سے کسی کا نام بھی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG