رسائی کے لنکس

الیکٹرانک تصدیق کا نظام: آدھےسے زائد غیرقانونی کارکن بچ نکلتےہیں


ایک امریکی سروے کمپنی نے پتا لگایا ہے کہ امریکہ میں تارکینِ وطن کے داخلے پر ضابطے کا قائم نظام ایسا ہے کہ معائنہ کیے جانے والے آدھے سے زائدغیر قانونی لوگ اِس سے بچ کر نکل جاتے ہیں۔

ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک تصدیق کا آن لائن نظام تقریباً 54فی صد غیر قانونی کارکنوں کو غلط طور پراجازت کا اشارہ دے دیتا ہے۔

امریکی محکمے، ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے کیے گئے اِس تجزئے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں متعدد غیر قانونی کارکنوں کو چھوڑ دیا گیا کیونکہ اکثرو بیشتر مسروقہ شناخت استعمال کرنے والے غیر قانونی کارکن نظام کی پکڑ میں نہیں آتے۔

‘ویسٹیٹ رسرچ کارپوریشن ’ کی طرف سے کیے گئے جائزے کے مطابق سکریننگ سے گزرنے والوں کی 96فی صد درجہ بندی درست پائی گئی۔

انٹرنیٹ کی بنیاد پر قائم نظام نے ایک فی صد سے بھی کم قانونی کارکنوں کو غلط طور پر غیر قانونی کے صیغے میں ڈال دیا۔

امریکہ میں الیکٹرانک تصدیق کے نظام کو آجر ملازمت دینے سے پہلے کسی فرد کی اہلیت کو جانچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ سکریننگ ملازمت دینے والوں کے لیے ایک رضاکارانہ عمل ہے، لیکن وفاقی حکومت میں کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کے لیے لازمی ہے۔

XS
SM
MD
LG