رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں یوم ارض کی تقریبات، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد


دنیا بھر میں یوم ارض کی تقریبات، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد
دنیا بھر میں یوم ارض کی تقریبات، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد

دنیا بھر میں لاکھوں افراد 22 اپریل کو اس عہد کے ساتھ یوم ارض منا رہے ہیں کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ذاتی طور پر ایسے کام کریں گےجس سے آلودگی کم کرنے میں مدد مل سکے۔

یوم ارض دنیا کے تقریباً دو سوممالک میں منایا جاتا ہے۔

امریکہ میں یوم ارض کی 41 ویں سالگرہ ایک ایسے موقع پر منائی جارہی جب ملک کے مغربی ساحلی علاقوں کو بڑے پیمانے پر سمندر میں تیل کے اخراج سے نقصان پہنچ چکاہے۔

اس سال یوم ارض کے منتظمین نے دنیا بھر کے لوگوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ایک ارب ایسے کام کریں جس سے کرہ ارض کا ماحول کا بہتربنانے میں مدد ملے۔

جمعے کو یوم ارض کے موقع پر منتظمین کا کہناتھا کہ دس کروڑ سے زیادہ افراد ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں جووعدے کیے ہیں، ان میں زہریلے کیمیکلز کے استعمال میں کمی، گھروں میں برقی قمقموں کی بجائے انرجی سیور لائٹوں کا استعمال، آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا اور مقامی طورپر کاشت کی جانے والی خوراک کا استعمال شامل ہے۔

یوم ارض کے موقع پر صدر براک اوباما نے کہاہے کہ یہ دن امریکیوں کے لیے اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ وہ ماحول کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں ہم قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

امریکہ میں اس دن کی مناسب سے کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سے ایک تقریب کے دوران ریاست میری لینڈ کے گورنر مارٹن اومیلے ، بالٹی مور کے ایئرپورٹ پر بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے ایک چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

XS
SM
MD
LG