رسائی کے لنکس

پاکستان کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے


زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب میں لاہور سمیت مختلف علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے بیشتر علاقوں خصوصاً شمال مغرب میں منگل کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز سلسلہ کوہ ہمالیہ میں بتایا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب میں لاہور سمیت مختلف علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

ابتدائی طور پر اس میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان کا شمار خطے کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں زیر زمین ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ملک کی تاریخ کا بدترین زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005ء کو آیا تھا جس کا مرکز پاکستانی کشمیر میں تھا اور اس کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس زلزلے میں 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG