رسائی کے لنکس

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے


زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر اور زیر زمین 10کلومیٹر گہرائی میں بتایا جارہا ہے۔ تاہم، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

کراچی ... اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ، یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات نو بجے سے کچھ پہلے ریکارڈ کئے گئے۔ ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر اور زیر زمین 10کلومیٹر گہرائی میں بتایا جارہا ہے۔ تاہم، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ مانسہرہ، گلگت، بلتستان، غذر، سوات ، شانگلہ اور اس کے گرد نواح میں بھی محسوس کئے گئے۔

XS
SM
MD
LG