رسائی کے لنکس

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ مرکز سے کئی سو میل دور بینکاک شہر کی اونچی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

پیر کے روز تھائی لینڈ کے شمال میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ مرکز سے کئی سو میل دور بینکاک شہر کی اونچی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کا مرکز چیانگ رائے تھا، جہاں کے ائیر پورٹ کو زلزلے کے بعد لوگوں سے خالی کرا لیا گیا۔

ائیرپورٹ کے منیجر کے مطابق، زلزلے سے ائیر پورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا؛ مگر حفظ ِ ماتقدم کے طور پر، ائیر پورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہوائی اڈے کی عمارت پوری طرح محفوظ ہے۔

چیانگ رائے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد وہاں پر چند دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا اور چند عمارتوں میں بھی شگاف پڑ گیا۔

مگر، شہر بھر میں کوئی بڑا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔
XS
SM
MD
LG