رسائی کے لنکس

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


Billy Graham, évangéliste américain, parle avec des enfants du village de Virginia, à 30 kilomètres de Monrovia en 1960.
Billy Graham, évangéliste américain, parle avec des enfants du village de Virginia, à 30 kilomètres de Monrovia en 1960.

پاکستان میں حکام کے مطابق گزشتہ چند سالوں کی دوران ملک میں زلزلے آنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال 851 مرتبہ زلزلے آئے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے شمال مغربی علاقوں میں جمعہ کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 بتائی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر جارم کے علاقے میں 235 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی شدت پانچ بتائی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول مرکزی شہر پشاور سمیت مالا کنڈ ڈویژن، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔

سال 2016ء کے ان آٹھ دنوں کے دوران یہ تیسرا زلزلہ تھا۔

پاکستان میں حکام کے مطابق گزشتہ چند سالوں کی دوران ملک میں زلزلے آنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال 851 مرتبہ زلزلے آئے، جس میں 26 اکتوبر 2015ء کا شدید زلزلہ بھی شامل ہے۔

26 اکتوبر کو 7.5 شدت کے زلزلے سے افغانستان کے مشرقی اور پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم چار سو افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ املاک کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔

اکتوبر کے بعد سے متعدد بار زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں اور حکام کے بقول ان کی تعداد دو درجن سے زائد رہی ہے۔

پاکستان ایسے خطے میں واقعہ ہے جہاں زیر زمین ہونے والی تبدیلیوں کے باعث زلزلوں کا خطرہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ آٹھ اکتوبر 2005ء کو پاکستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی جس میں تقریباً 74 ہزار سے زائد افراد اس میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG