رسائی کے لنکس

مشرقی یورپ میں شدید برف باری اور خراب موسم، پروازیں منسوخ


叙利亚自由军的战士12月24日在阿勒颇与忠于阿萨德总统的部队作战<br />
叙利亚自由军的战士12月24日在阿勒颇与忠于阿萨德总统的部队作战<br />

شمالی یورپ کے زیادہ تر حصے شدید باری اور انتہائی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں جس سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ کرسمس کی تعطیلات کے دنوں میں ممکن ہے کہ کئی مسافر اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں۔

تازہ ترین برف باری کے باعث جرمنی کے فرینکفرٹ ایئر پورٹ حکام کو منگل کے روز اپنی کئی پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جس سے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے۔

منگل کے روز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے صرف ایک تہائی پروازیں روانہ ہوسکیں۔

پیرس میں ایئر پورٹ انتظامیہ پروازیں معمول پرلانے کی کوشش کررہی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ پیرس کے چارلس ڈی گال ایئر پورٹ پر اتوار سے تین ہزار مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

موسمیات کے ماہرین نے اس ہفتے کے دوران خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے ، جب کہ یہ براعظم پہلے ہی کئی عشروں کے انتہائی سرد موسم اور شدید برف باری کی لپیٹ میں ہے۔

XS
SM
MD
LG