رسائی کے لنکس

پاکستان: 808 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری


ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کے مطابق جن 41 امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے 14، پنجاب اسمبلی کے 8، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 2، سندھ اسمبلی کے 9 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 849 جنرل نشستوں میں سے 808 کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوئے۔

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم اور کمیشن کے چاروں ارکان کی جانب سے نوٹیفکیشن پردستخط ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن شیرافگن کے مطابق جن 41 امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے 14، پنجاب اسمبلی کے 8، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 2، سندھ اسمبلی کے 9 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 امیدوار شامل ہیں۔

شیرافگن کا مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ان 41امیدواروں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو گیارہ مئی کے انتخابات سے پہلے انتقال کرگئے تھے۔ علاوہ ازیں جن علاقوں میں دوبارہ پولنگ یا دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے یا جن کے کیس ابھی تک زیر ِالتوا ہیں ان کے نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG