رسائی کے لنکس

مصر: حزب اختلاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار


مصر: حزب اختلاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار
مصر: حزب اختلاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار

مصر کے حزب اختلاف کے گروپ مسلم بردار ہڈ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کو انتخابی جلوسوں میں جھڑپوں کے واقعات کے بعد اس کے کئی سوحامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصر کے حزب اختلاف کے گروپ مسلم بردار ہڈ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کو انتخابی جلوسوں میں جھڑپوں کے واقعات کے بعد اس کے کئی سوحامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہفتے کے روز گروپ کی طر ف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ زیادہ تر گرفتاریاں جمعے کے روز اسکندریہ میں ہوئیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ کچھ واقعات میں مصر کی سیکیورٹی فورسز نے مسلم بردار ہڈ کے امیدواروں کے حامیوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

حزب اختلاف کے گروپ کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز قاہرہ کے نزدیک ایک ریلی میں اس کے دس حامی زخمی ہوگئے جب کہ کم ازکم دو افراد کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

مصری حکام نے بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مینا کا کہنا ہے کہ مسلم بردار ہڈ کے کارکنوں نے بعض واقعات میں پولیس پر چیزیں پھینکیں۔

28 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے۔

حالیہ ہفتوں میں پولیس حزب اختلاف کے سب سے بڑے گروپ مسلم بردارہڈ کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG