رسائی کے لنکس

برما: مال گاڑی کے حادثے میں 25 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گاڑی سے بہنے والے تیل نے اس وقت آگ پکڑ لی جب قریبی بستیوں کے لوگ اسے اپنے ساتھ لائے ہوئے ڈبوں میں اکھٹا کررہے تھے۔

برما کے شمالی حصے میں سے ایندھن لے جانے والی ایک مال گاڑی میں پٹڑی سے اترنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر کم ازکم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

برما کے عہدے داروں نے کہاہے یہ حادثہ جمعے کی صبح زاگین کے علاقے میں پیش آیا ۔

شعلوں کی لپیٹ میں آکر62 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے بعد قریبی بستیوں کے لوگ حادثے کے مقام پر پہنچ گئے اور ان میں سے کئی ایک بہنے والے تیل کو اپنے ساتھ لائے ہوئے ڈبوں میں اکھٹا کرنے کرنے لگے۔ اسی دوران تیل نے آگ پکڑ لی اور لوگ اس کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ کیا تھی۔
XS
SM
MD
LG