رسائی کے لنکس

مصر: الجزیرہ نیٹ ورک صحافی گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصر کی حکومت طویل عرصے سے یہ الزام لگاتی آئی ہے کہ الجزیرہ ٹی وی جانبدار خبریں نشر کرتا ہے۔

معروف ٹیلی ویژن نیٹ ورک الجزیرہ نے کہا ہے کہ مصر نے اُس کے چار صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ الجزیرہ نے ان صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق الجزیرہ نیٹ ورک سے وابستہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں ایک صحافی کا تعلق آسٹریلیا ہے جب کہ وزارت کے مطابق دوسرے کی شناخت ’اخوان المسلمین‘ کے رکن کے طور پر ہوئی ہے۔

مصر کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو ایسی خبریں نشر کرنے پر گرفتار کیا گیا جو ’ملکی سلامتی‘ کے لیے خطرہ ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد سے متعلق متضاد دعوؤں کے باعث درست تعداد تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

مصر کی حکومت نے گزشتہ ہفتے اخوان المسلمین کو ’’دہشت گرد‘‘ گروہ قرار دیتے ہوئے اس جماعت کی رکنیت رکھنے اور اس کا تشہیری مواد رکھنے کو جرم قرار دیا تھا۔

اخوان المسلیمن ملک کے برطرف صدر محمد مرسی کی جماعت ہے۔

مصر کی حکومت طویل عرصے سے یہ الزام لگاتی آئی ہے کہ الجزیرہ ٹی وی جانبدار خبریں نشر کرتا ہے۔

الجزیرہ کے عہدیداروں کے مطابق جن چار صحافیوں کو گرفتار کیا گیا اُن میں انگریزی سروس کے رکن پیٹر گریسٹے، پروڈیسر محمد فہمی، بہار محمد اور کیمرہ مین محمد فوزی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG