رسائی کے لنکس

مصر: قاہرہ ایئرپورٹ پر ایک مسافر اسلحے سمیت گرفتار


مصر: قاہرہ ایئرپورٹ پر ایک مسافر اسلحے سمیت گرفتار

مصر: قاہرہ ایئرپورٹ پر ایک مسافر اسلحے سمیت گرفتار

مصری پولیس نے قاہرہ کے ایئر پورٹ پر اپنے سامان میں ہتھیار لے جانے کی بنا پر ایک مصری نژاد امریکی شخص گرفتار کرلیا ہے۔

حکام نے بدھ کے روز محمد ابراہیم کو اس کے بعد گرفتار کیا جب انہیں اس کے سامان میں سے دو ہینڈگنز ، 250 گولیاں، دوتلواریں اور کئی خنجر اورچاقو ملے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابراہیم نیویارک کے جے ایف کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ایک مصری پرواز کے ذریعے قاہرہ پہنچا تھا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ علم نباتات کا ایک پروفیسر ہے اور امریکہ میں پڑھاتا تھا۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ابراہیم نیویارک میں کس طرح سیکیورٹی کی نظروں سے بچ کر طیارے پر سوار ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG