رسائی کے لنکس

القاعدہ کا نگران رہنما مقرر: رپورٹ


القاعدہ کا نگران رہنما مقرر: رپورٹ
القاعدہ کا نگران رہنما مقرر: رپورٹ

اطلاعات کے مطابق رواں ماہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد مصر کی اسپیشل فورسز کے ایک سابق افسر کو القاعدہ کا نگران آپریشنل رہنما مقرر کیا گیا ہے۔

سی این این اور برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بن لادن کے ایک سابق ساتھی اور بعد ازاں اس کے نظریات سے انحراف کرنے والے نعمان بنوتمان کے حوالے سے کہا ہے کہ سیف العدل کو بن لادن کے جانشین کے باضابطہ اعلان تک ’نگران‘ سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری جن کا تعلق بھی مصر سے ہی ہے، بن لادن کے جانشین تصور کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG