رسائی کے لنکس

عوام مبارک کو قبول کرنے پر تیار نہیں: اخوان المسلمین


عوام مبارک کو قبول کرنے پر تیار نہیں: اخوان المسلمین
عوام مبارک کو قبول کرنے پر تیار نہیں: اخوان المسلمین

جو فورسز تین چار دِن قبل منظرسے غائب ہوگئی تھیں اب وہ دوبارہ منظم ہوکرعام شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں

اخوان المسلمین کی مجلسِ عاملہ کے ایک رُکن، محمد موسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں 50لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جو اِس بات کا مظہر ہے کہ عوام اب اُنھیں یا اُن کے ساتھیوں کو کسی طور قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ حسنی مبارک فوج کو نہیں لیکن دیگر باوردی سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کے الفاظ میں، جو فورسز تین چار دِن قبل منظر سے غائب ہوگئی تھیں اب وہ دوبارہ منظم ہو کر عام شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اُن کے بقول، اب بھی اُسی تعداد میں عوام قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر جمع ہیں۔

تفصیل جاننے کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG