رسائی کے لنکس

مصر میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں


مصر میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں
مصر میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں

مصری حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں جمعے کے روز قبطی عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے کہا ہے کہ تقریباً 18 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں مسلمان اور عیسائی دونوں شامل ہیں۔

تنازعے کی وجہ زمین کا ایک ٹکڑا تھا جس کے بارے میں مسلمانوں کا خیال ہے کہ عیسائی وہاں چرچ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عیسائی وہاں مذہبی مسافر خانہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مصر میں تقریباً 80 لاکھ قبطی عیسائی آباد ہیں اور ان کے مسلمانوں کے ساتھ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG