رسائی کے لنکس

مصر: اخوان کے سربراہ اور 13 دیگر افراد کو موت کی سزا


فائل
فائل

یہ لوگ اُن ہزاروں افراد میں شامل تھے جنھیں سنہ 2013میں اسلام نواز صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد، گرفتار کیا گیا تھا

تشدد پر بھڑکانے کے الزام میں، مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ اخوان المسلمین کے رہنما، محمد بادی اور 13 دیگر افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔

ہفتے کو دی جانے والی سزاؤں میں ایک مصری نژاد امریکی شہری کو عمر قید کی سزا بھی شامل ہے، جن پر ایک شدت پسند گروپ کی حمایت کا الزام تھا۔

اِن فیصلوں کے خلاف اپیل دائر ہوسکتی ہے، جس عمل میں برسہا برس لگ سکتے ہیں۔

یہ لوگ اُن ہزاروں افراد میں شامل تھے، جنھیں سنہ 2013میں اسلام نواز محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد، گرفتار کیا گیا تھا۔

اخوان المسلمین کے حامیوں کے اجتماعی مقدمات چلانے پر بین الاقوامی برادری مصر کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

بادی پر کئی دیگر جرائم کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔


XS
SM
MD
LG