رسائی کے لنکس

مصری پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں چھ سال کی کم ترین سطح پر


مصری پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں چھ سال کی کم ترین سطح پر
مصری پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں چھ سال کی کم ترین سطح پر

پیر کے روز مصر میں جب بینکوں نے چند گھنٹوں کے لیے اپنے دروازے کھولے تو ڈالر کے مقابلے میں مصری پاؤنڈ گذشتہ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

جمعے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں ایک فی صد اضافہ ہوا اور اس کا 5.94 مصری پاؤنڈ پر لین دین ہوا۔ یہ مصری پاؤنڈ کی جنوری 2005ء کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

پیر کے دن مسلسل دوسرے روز مصری بینک محدود اوقات کے لیے کھولے گئے۔ پچھلے مہینے شروع ہونے والے حکومت مخالف بڑے مظاہروں کے بعد، جس نے مصری معیشت کے زیادہ تر حصے کو مفلوج کردیاتھا، حکام نے حالات معمول پر آنے کی توقع کے ساتھ اتوار کے روز بینکوں کو دوبارہ کھول دیاتھا۔

مصری حکومت کو توقع ہے کہ وہ پیر کے روز اپنے ٹریری بلوں کی فروخت سے دوارب 60 کروڑ ڈالر اکھٹے کرلے گی۔ گذشتہ ہفتے قاہرہ میں پرتشدد مظاہروں کے باعث ان کی فروخت منسوخ کردی گئی تھی۔

مصری حکومت ٹریری بلوں کی فروخت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درعمل کا انتظار کررہی ہے کہ موجودہ سیاسی بے چینی کے پیش نظر وہ مصری معیشت پر کس قدر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

مصر کی سٹاک مارکیٹ 27 جنوری سے بند چلی آرہی ہے اور حکومت کا کہناہے کہ وہ اسے بدھ سے پہلے نہیں کھولے گی۔

XS
SM
MD
LG