رسائی کے لنکس

مصر میں انتخابات کا آخری مرحلہ


مصر میں انتخابات کا آخری مرحلہ
مصر میں انتخابات کا آخری مرحلہ

مصر میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے میں اسلام پرست جماعتوں کو برتری حاصل ہورہی ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں منگل کے روز تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوا تاکہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے ممبروں کا ا نتخاب کیا جاسکے۔

منگل کے روز الغرب، شمالی اور جنوبی سینائی سمیت نو صوبوں میں پولنگ شروع ہوئی ۔ نومبر کے آخر میں شروع ہونے والے انتخابات کے آخری مرحلے کے یہ آخری علاقے ہیں ۔

یہ دوروزہ ووٹنگ گذشتہ سال کے شروع میں صدر حسنی مبارک کو اقتدار چھوڑنے والی عوامی تحریک کے بعد مصر کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا حصہ ہے۔

مصر کی اسلام پسند جماعتیں ملک کے 18 صوبوں میں ووٹنگ کے پہلے دو مرحلوں میں برتری حاصل کرچکی ہیں ۔

منگل کے روز آخری مرحلے کی ووٹنگ ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب قاہر ہ کی ایک عدالت میں چیف پراسیکیوٹر نے مسٹر حسنی مبارک کے خلاف مقدمے میں اپنے دلائل کا آغاز سابق صدر کو ایک ایسا مطلق العنان حکمران قرار دیتے ہوئے کیا جنہوں نے اختیارات اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں بانٹ رکھے تھے۔

مسٹر مبارک پر عوامی تحریک کے دوران سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات عائد ہیں ۔

XS
SM
MD
LG