رسائی کے لنکس

مصر: صدارتی انتخابات نومبر میں


مصر: صدارتی انتخابات نومبر میں
مصر: صدارتی انتخابات نومبر میں

مصر کے فوجی حکمرانوں کا کہناہے کہ پچھلے ماہ سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد پہلے صدارتی انتخابات نومبر میں کرائے جائیں گے۔

مسلح افواج کی سپریم کونسل کے ایک رکن نے یہ اعلان بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔

جنرل محمود شاہین نے کہا کہ صدارتی انتخابات ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے ایک یا دو ماہ بعد کرائے جائیں گے۔

جنرل شاہین نے یہ بھی کہا کہ مصر کے عبوری آئین کے تحت قائم ہونے والی فوجی حکومت ، نئی پارلیمنٹ اور نئے منتخب صدر کو اقتدار سونپنے تک اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔

عبوری آئین میں اب ایسی ترمیمیں شامل کی گئی ہیں جن کا مقصد آئندہ انتخابات میں مقابلے کی فضا کو یقینی بنانا ہے۔ 19 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم میں لاکھوں مصری باشندوں نے ان ترمیموں کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل کے آئین میں سابق صدر مبارک اور ان کی حکمران جماعت کو انتخابات پر اپنا کنٹرول رکھنے اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو پھلنے پھولنے سے روکنے کا اختیار حاصل تھا، جس کے باعث وہ تقریباً 30 سال تک ملک پر حکومت کرتے رہے ۔

XS
SM
MD
LG