رسائی کے لنکس

مصر میں پارلیمانی انتخابات


مصر میں حکومت مخالف مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ (فائل فوٹو)
مصر میں حکومت مخالف مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ (فائل فوٹو)

مصر میں سیاسی تبدیلی کے سلسلے میں پارلیمانی انتخابات پیر کو شروع ہو رہے ہیں۔

فروری میں بڑے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں سابق صدر حسنی مبارک کے استعفیٰ کے بعد ملک میں ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں۔

پارلیمان کے ایوان زیریں کے اراکین کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات کا یہ پیچیدہ سلسلہ جنوری کے اوائل میں ختم ہو گا، جب کہ ایوان بالا کے انتخابات مارچ میں مکمل ہوں گے۔

اس عمل کے بعد وجود میں آنے والی اسمبلی ملک کا نیا آئین تیار کرے گی۔

حکمران فوجی کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین تنتاوی نے کہا ہے کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، اور کامیاب انتخابات کے ذریعے ایک محفوظ صورت حال کی طرف جا سکتا ہے یا اسے خطرناک مشکلات کا سامنا ہو گا جس کی مسلح افواج ’’اجازت نہیں دیں گی‘‘۔

اُنھوں نے متنبہ کیا کہ اگر ملک میں جاری سیاسی افراتفری کا جلد خاتمہ نہیں ہوا تو ’’انتہائی سنگین‘‘ نتائج بھگتنا ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG