رسائی کے لنکس

مصر: ترکی کے سفیر کو نکل جانے کا حکم


Turkey's Prime Minister Tayyip Erdogan
Turkey's Prime Minister Tayyip Erdogan

ہفتے کے روز کیا جانے والا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ترکی کے وزیر ِ اعظم طیب اردوان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مصر کی نئی قیادت پر نُکتہ چینی کی گئی۔

مصر نے ترکی کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم ترکی کے وزیر ِ اعظم کے مصر کے حوالے سے حالیہ بیان کے بعد دیا گیا۔

ہفتے کے روز کیا جانے والا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ترکی کے وزیر ِ اعظم طیب اردوان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مصر کی نئی قیادت پر نُکتہ چینی کی گئی۔

ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات اُس وقت سے سردمہری کا شکار ہیں جب کئی ماہ قبل مصر نے سابق صدر محمد مرسی کو ان کی حکومت سے بے دخل کر دیا تھا۔

ترکی کی جانب سے محمد مرسی کی حکومت ختم ہونے پر شدید تنقید کے باعث ہی اگست میں دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیروں کو ایک دوسرے کے ملکوں سے واپس بلا لیا تھا۔

ترکی کے سفیر چند ہفتے بعد مصر واپس چلے گئے تھے مگر مصر نے اپنے سفیر کو ترکی واپس بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

ترکی کی حکومت اور مرسی حکومت کے درمیان مضبوط تعلقات استوار تھے۔ محمد مرسی، جون 2012ء میں مصر کا پہلا صدارتی انتخاب جیت کر مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG