رسائی کے لنکس

مصر: مسلح افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کردی


مصر: مسلح افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کردی

مصر: مسلح افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کردی

مصر میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شرپسندوں نے اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کرنے والے ایک تنصیب کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حکام کے مطابق منگل کو علی الصباح یہ واقعہ اسرائیلی سرحد کے قریب جزیرہ نما صنائی میں الاارش کے علاقے میں پیش آیا۔ فروری سے اس علاقے میں ہونا والا یہ چوتھا حملہ تھا۔

دریں اثناء مصر کے وزیراعظم عصام شرف نے پیر کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی کابینہ میں تبدیلی کریں گے لیکن اُن کے اس بیان کے خلاف ملک کے تین بڑے شہروں میں مظاہر ے کیے گئے جن میں شامل مظاہرین نے حکومت پراصلاحات کے عمل میں سست روی اور سابق صدر کے خلاف کارروائی میں تاخیرپر تنقید کی۔

XS
SM
MD
LG