رسائی کے لنکس

صدر مرسی کے خلاف مزید مظاہروں کی اپیل


قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر ٹینک تعینات
قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر ٹینک تعینات

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں جمہوریت پسند کارکنوں نے مسٹر مرسی کے نئے فرمان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک چال قراردیا۔

مصر میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے صدر محمد مرسی کےنئے آئینی مسودے پر عوامی رفرینڈم کے منصوبے کے خلاف مزید مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

نیا آئینی مسودہ صدر مرسی کی اخوان المسلیمون اور ان کی اسلام پسند اتحادی گروپوں نے تیار کیا تھا، جب کہ اعتدال پسند جماعتوں اور عیسائیوں نے نئے آئین کی تیاری کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

مسٹر مرسی نے ہفتے کو دیر گئے ایک فرمان جاری کیا،جس میں اگرچہ انہوں نے اپنے 22 نومبر کے فرمان کی ان شقوں کو منسوخ کردیا تھا جس کے تحت انہیں وسیع تر اختیارات حاصل ہوگئے تھے، لیکن نئے فرمان میں 15 دسمبر کو آئینی مسودے پر رفرینڈم کا نعقاد برقرار رکھا گیا ۔

انہوں نے نیا فرمان ہفتے کے روز سیاسی راہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد جاری کیا۔

اکثر سیاسی راہنماؤں نے مسٹر مرسی سے ملنے اور مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ’ چھ اپریل موومنٹ ‘ کے کارکنوں نے مسٹر مرسی کے نئے فرمان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک چال قراردیا۔

انہوں نے مجوزہ رفرینڈم اور نئے آئینی مسودے کے خلاف مزید مظاہروں کی اپیل کی۔

مصر کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور سابق صدارتی امیدوار محمد البرادی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ نئے آئین کے خلاف جنگ، ریاست اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حقوق اور اقدار کی روح ہے، جس کے حصول کے لیے ہم آگے بڑھیں گے۔
XS
SM
MD
LG