رسائی کے لنکس

مصر: فائرنگ سے چرچ کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک

Paulo Flores actuando em Nova Iorque, no Summerstage 2016
Paulo Flores actuando em Nova Iorque, no Summerstage 2016

بدھ کو ’کاپٹک‘ یعنی قبطی مسیحی برادری نے کرسمس کے سلسلے میں تقاریب منعقد کرنا تھیں جس سے قبل ملک بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

مصر کی سکیورٹی فورسز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع ایک شہر کے چرچ کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق دریائے نیل کے کنارے شہر منیا میں منگل کو یہ حملہ کیا گیا۔

بدھ کو ’کاپٹک‘ یعنی قبطی مسیحی برادری نے کرسمس کے سلسلے میں تقاریب منعقد کرنا تھیں جس سے قبل ملک بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

قبطی مسیحی برداری کی جڑیں مصر میں ہیں لیکن ان کی ایک بڑی تعداد امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی پائی جاتی ہے۔

مصر میں آباد مسیحی برادری میں سے اکثریت قبطی مسیحوں کی ہے۔ جنہیں امتیازی سلوک اور حملوں کا سامنا رہا ہے، خاص طور پر سابق صدر حسنی مبارک کی 2011 میں برطرفی کے بعد سے ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

جب کہ حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک کی پولیس اور فوج پر بھی تواتر سے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG