رسائی کے لنکس

مصر کے وزیر داخلہ کے قافلے کے قریب کار بم دھماکا


حکام کے مطابق یہ دھماکا وزیر داخلہ محمد ابراہیم کے گھر کے قریب ہی ہوا، تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

مصر میں حکام کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں وزیرداخلہ کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب کار بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا وزیر داخلہ محمد ابراہیم کے گھر کے قریب ہی ہوا، تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

فوری طور پرکسی نے بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نا ہی دھماکے کی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ حملہ قاہرہ کے شمال مشرقی علاقے نصر شہر میں ہوا۔

اسی علاقے میں گزشتہ مہینے فوج نے برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تھا جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG