رسائی کے لنکس

مصر :جاسوسی کےالزام میں گرفتار ایرانی سفارت کار رہا


مصر :جاسوسی کےالزام میں گرفتار ایرانی سفارت کار رہا
مصر :جاسوسی کےالزام میں گرفتار ایرانی سفارت کار رہا

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے (مِنا)نے بتایا ہے کہ حکام نےایک ایرانی سفارت کارکو رہا کردیا ہےجِنھیں ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔

مِنا کا کہنا تھا کہ مصری وزارتِ خارجہ کی طرف سےقاسم حسینی کی سفارتی حیثیت کی تصدیق کےبعدسکیورٹی اہل کاروں نے اُنھیں اتوار کو رہا کیا۔

اِس سےقبل، خبر رساں ایجنسی نےخبر دی تھی کہ حسینی کومصری مفادات کے خلاف کام کرنے اور ایران کےلیے جاسوسی کے شبہے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اُنھیں چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

ایرانی عہدے داروں نے حسینی کو گرفتار کیے جانے کی تردید کی ہے اور کہاہے کہ وہ اتوار تک قاہرہ میں قائم ایران کے مشن
میں کام کرتے رہے ہیں۔ ایران کے سرکاری عربی ٹیلی ویژن چینل ’العالم‘نے ایک ایرانی ذریعے کےحوالے سےبتایا ہے کہ حکومت اِس معاملے کی پیروی کر رہی ہے۔
مصر اور ایران کے ایک دوسرے کے دارالحکومت میں کم سطح کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

XS
SM
MD
LG