رسائی کے لنکس

اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا: مصری شدت پسند گروپ

یہ بات واضح نہیں ہے کہ گروپ انصار بیت المقدس نے اس بات کا تعین کیسے کیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

مصر کے شمالی علاقے سنائی کے مقام پر ایک شدت پسند سرکردہ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فضائی حملے میں اس کے چار جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس گروپ کے مطابق یہ فضائی حملہ اسرائیلی ڈرون کی طرف سے کیا گیا۔

یہ بات واضح نہیں ہے کہ گروپ انصار بیت المقدس نے اس بات کا تعین کیسے کیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

گو کہ مصری حکومت کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی لیکن خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی سے متعلق افسران نے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

شمالی سنائی میں شدت پسند گروپ اس وقت سے سرگرم ِ عمل ہیں جب 2011ء کے آغاز میں مصر میں انقلاب آیا تھا۔ اس وقت ملک گیر مظاہرے ہوئے تھے جن کی وجہ سے طویل عرصے تک مصر کی حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔
XS
SM
MD
LG