رسائی کے لنکس

الجزیرہ کے قید صحافی، کینیڈا کا مصری حکام سے رابطہ


محمد فہمی (فائل)
محمد فہمی (فائل)

دو ہفتے قبل، مصر کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ آسٹریلیائی پیٹر گریستے اور مصری بحر محمد کے ساتھ فہمی کا مقدمہ دوبارہ چلایا جائے گا

کینیڈا کے وزیر خارجہ، جان بیئرڈ نے کہا ہے کہ مصر کے ہم منصب کے ساتھ اُن کی گفتگو میں الجزیرہ کے ایک صحافی کے بارے میں ’تعمیری‘ بات ہوئی ہے، جو ایک برس سے زائد عرصہ قبل اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیے گئےتھے۔

بیئرڈ نے یہ بات جمعرات کے روز مصر کے وزیر خارجہ سمیع شُکری کے ساتھ ملاقات کے بعد بتائی، جِس میں اُنھوں نے مصری نژاد کینیڈا کے صحافی، محمد فہمی سےمتعلق بات کی، جس معاملے کو اُنھوں نے ’پیچیدہ‘ بتایا ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اہل کار اِس صورت حال کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ’بہت جلدحل ہوجائے گا‘۔

دو ہفتے قبل، مصر کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ آسٹریلیائی پیٹر گریستے اور مصری بحر محمد کے ساتھ فہمی کا مقدمہ دوبارہ چلایا جائے گا۔

گذشتہ سال، ایک عدالت نے تین افراد کو سزا سنائی تھی جن پر اخوان المسلمون کی حمایت کا الزام تھا۔ عدالتی فیصلے میں فہمی اور گریستےکو سات برس قید؛ جب کہ محمد کو 10 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

الجزیرہ نے اُن کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحافی خبروں کی رپورٹنگ کا کام انجام دے رہے تھے اور اخوان کی امداد میں ملوث نہیں تھے۔

XS
SM
MD
LG