رسائی کے لنکس

مصر کی امداد، خلیجی اتحادیوں کا 12 ارب ڈالر دینے کا اعلان


مصر کے صدر عبدل الفتح السیسی اور اُن کی حکومت نے قوانین میں اصلاح کی ہے اور ضابطوں میں بہتری لانے کا بندوبست کیا ہے، جو پہلے سرمایہ کاروں کے لیے مصر میں سرمایہ کاری کے لیے مشکل اور خطرناک تھے

معیشت پر منعقدہ اجلاس میں، مصر کے خلیجی اتحادیوں نے امداد اور سرمایہ کاری کے ضمن میں 12 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کا مقصد مصر کی مشکل میں گھری معیشت میں نیا روح پھونکنا ہے۔

شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے پہلے روز، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کے لیے 4 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔


اجلاس میں کاروباری رہنما اور یورپی سفارت کار بھی شرکت کر رہے ہیں۔

مصر کے صدر عبدل الفتح السیسی اور اُن کی حکومت نے قوانین میں اصلاح کی ہے اور ضابطوں میں بہتری لانے کا بندوبست کیا ہے، جو پہلے سرمایہ کاروں کے لیے مصر میں سرمایہ کاری کے لیے مشکل اور خطرناک تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ معیشت پر اعتماد اور بھروسہ بحال کرنے کے ارادے سے، مصر نے سچائی کے ساتھ بین الاقوامی قرضہ جات کی ادائگی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ، جان کیری نے کہا کہ مسٹر سیسی مصر کی معاشی افزائش میں پُرعزم ہے۔

XS
SM
MD
LG